دادو (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی ش ب کے رہنماءاور میر مرتضیٰ بھٹو کے سیکورٹی چیف انچارج نذیر احمد جمالی کی 15 ویں برسی دادو کے قریب گاو¿ں وارث جمالی میں منائی گئی، پیپلز پارٹی ش ب اور پیپلز پارٹی ش ب ورکنگ کمیٹی فاطمہ بھٹو کی جانب سے دو الگ الگ جگہ برسی منائی گئی۔ برسی میں پورے سندھ سے پارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بعد میں رہنماو¿ں نے مزار پر حاضری دے کر پھول نچھاور کیے اور پارٹی پرچم کی چادر چڑھائی گئی۔ پیپلز پارٹی ش ب فاطمہ بھٹو ورکنگ کمیٹی کے ضلعی رہنماءعلی محمد جمالی، بخت چانڈیو، پیپلز ہارٹی ش ب کے ٹائیگر بشیر سولنگی، آئی بی کھوسو، سردار تاج محمد ڈومکی، صحافی فیض محمد چانڈیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نذیر احمد جمالی کو کراچی پولیس نے 15 سال قبل جھوٹے مقابلے میں بے دردی سے شہید کیا، آج تک قتل کیس میں ورثاءکو انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل کیس میں ملوث افسران ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی، ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر قاتلوں کو گرفتار کرکے ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے۔