ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ کے قریب برانچ موری کے گائوں غلام محمد سموں میں ایک نوجوان غلام حسین سموں نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی نوجوان کو تشویشناکحالت میں کراچی روانہ کردیا گیا ہے ۔ٹھٹھہ کے قریب برانچ موری کے گائوں غلام محمد سموں میں ایک نوجوان غلام حسین سموں نے گھریلو پریشانیوں کے سبب خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود گائوں کے لوگوں نے اسے پورا جلنے سے بچا لیا آگ سے بری طرح جھلسنے والے غلام حسین سموں کو مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غلام حسین سموں کا 80 فیصد جسم جل چکا ہے ۔ دوسری طرف درگاہ ستیوں کے قریب گائوں خالو میربحر کا رہائشی راٹو میربحر اور گوٹھ ایوب بیلیچو کا رہائشی عبدالغفور بیلیچو گھر پر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے جنہیں مکلی شاہ مراد شاہ شیرازی اور ابراہیم شاہ بخاری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔