ضلع لورالائی میں ٹریفک حادثہ ،بچے سمیت 4زخمی

123

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلو چستان کے ضلع لورالائی میںتیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزلورالائی سے دکی جا نے والی گاڑی تیز رفتاری کے با عث الٹنے سے 4افراد جہانگیر خان، ایمل خان، اکمل خان اور کاشف خان ساکنان لورالائی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔