کشمیر پر بائیڈن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘ شاہ محمود

310

اسلام آباد( آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے بائیڈن انتظامیہ کی کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، ایک ٹوئٹ سامنے آئی جس کا ہم نے نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا، وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازع سمجھتے ہیں جو حل طلب ہییو اے ای کے تحفظات پاکستان کے بارے میں مخصوص نہیں ہیں، ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیابھر کی معیشت متاثر ہوئی،اسی طرح خلیجی ممالک کی معیشت بھی خاصی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ملازمتوں میں بحران پیداہوا اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا ۔ دنیا بھر میں ائرلائن بزنس بحران کا شکار ہوا ،ہوٹلز،ریسٹورنٹس لاک ڈائون پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ،کنسٹرکشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مشن امن 21ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، 40ممالک کی بحریہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہے ،بلو اکانومی پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں عنقریب نیول چیف کی دعوت پر کراچی جا رہا ہوں۔