خورشید شاہ ودیگرکیخلاف تحقیقات کامعاملہ‘نیب سے جواب طلب

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیالے سید خورشید شاہ اور ان کے فرنٹ مینوں کے خلاف نیب تحقیقات کا معاملہ ۔عدالت نے نیب کو جواب کے لیے 11 مارچ کی مہلت دے دی ۔خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین پہلاج مل اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف ریفرنس بنایا جا رہا ہے،ریفرنس کی منظوری کے لیے سمری ہیڈ کوارٹر ارسال کردی گئی،چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کردیا جائے گا،چیئرمین نیب کی منظوری تک جامع جواب کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے نیب کو جواب کے لیے 11 مارچ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔