کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق منگل 16 فروری کو سندھ کے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق وہ 16 فروری کو دورہ سندھ کے موقع پر دیگر دعوتی و تنظیمی امور کے علاوہ مٹیاری میں پیر غلام مجدد سرہندی اور سندھ آبادگار بورڈ کے نائب صدر سید ندیم شاہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،قیم کاشف شیخ و دیگر صوبائی و مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔