نواب شاہ: تیز رفتار ٹرالر حادثہ کا شکار، کئی جدید گاڑیاں تباہ

969

نواب شاہ:کوریا سے درآمد شدہ بجلی سے چلنے والی گاریوں کو لے جانے والے ٹرالر نیشنل ہائی وےپر حادثہ کا شکار،ٹریلر میں موجود جدید ٹیکنالوجی کی کئی گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں.

موٹروے پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نواب شاہ میں دولت پور کے مقام پرتیز رفتاری میں اؤور ٹرننگ کے باعث ٹرالر کو یہ حادثہ پیش آیا.

موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرالر کراچی سے لاہور جارہا تھااور ٹرالر میں بجلی سے چلنے والی 13 گاڑیاں موجود تھیں جو کہ کوریا سے درآمد کی گئی تھیں تاہم ٹرالر میں موجود تمام  گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں اور حادثہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں.

تفصیلات کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثہ میں زخمی  ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے.