یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں ہمارے متفقہ امیدوار نہیں، مولانا فضل الرحمان

371

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے،اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔