بحریہ ٹاﺅن کراچی کے مکینوں سے ٹیکس وصولی نہ کی جائے، سندھ ہائی کورٹ

116

کراچی (نمائندہ جسارت) عدالت نے بحریہ ٹاو¿ن کراچی آنے جانے والوں سے ٹول ٹیکس وصولی سے روک دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بحریہ ٹاو¿ن کے مکینوں کی جانب سے درخواست میں کہاگیا تھا کہ بحریہ ٹاو¿ن کراچی شہری حدود میں ہے ، مکینوں کی روزانہ آمد و رفت ہے، گھر سے شہر آتے اور واپس جاتے ہوئے 50،50 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،عدالت نے درخواست ٹول ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے ایف ڈبلیو او اور دیگرفریقین 24فروری کو جواب طلب کرلیا۔