پشاور (کا مرس ڈیسک) ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے مختلف علاقوںمیں غیرقانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11پٹرول پمپوں کوسیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرچارسدہ عدنان جمیل نے شہر کے مختلف علاقوںمیں غیرقانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11پٹرول پمپوں کوسیل کردیا۔اس موقع پرکسٹم پولیس اہلکاربھی ان کے ہمراہ تھے۔اے سی نے پٹرول پمپ مالکان کو خبردارکرتے ہوئے کہاکہ کسی کوبھی قانون کوہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،علاقے میں غیرقانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔