کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایس بی اے اظہار یکجہتی کشمیر باکسنگ چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں9 مختلف کلبس کے63 باکسرز نے حصہ لیا۔کل32 مقابلے ہوئے جبکہ11 فائنل کھیلے گئے، فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے، علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں ہونے والے اس ایونٹ میں24 کے جی میں عبدالواحد نے محمد انس کو0-3 سے،26 کے جی میں محمد حسین نے نعمان لال کو 1-2 سے،28 کے جی میں واسع نے شاہنواز کو0-3سے،30 کے میں احمد علی عبداللہ کو1-2سے،36 کے جی میں فیضان نے محمد معین کو0-3 سے،38 کے جی میں تبریز نے1-2سے،40 کے جی میں نصیر علی نے عبداللہ کو0-3سے،42 کے جی میں شہباز نے محمد علی کو0-3سے،44 کے جی مین بلال قمبرانی نے حسنین چوہان کو0-3سے،48 کے جی میں فراز نے حنیف کو1-2سے جبکہ52 کے جی میں معاذ خان نے سمیر کو1-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیے، مجموعی پور فقیر کالونی باکسنگ کلب نے4گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی،ینگ بلوچ باکسنگ کلب3 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا ، مہمان خصوصی انجینئر سید محفوظ الحق کے ہمراہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اصغر بلوچ،سندھ باکسنگ کے صدر رسول بخش،سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ، کوچز مہر بخش،فتح محمد اور ملنگ بلوچ نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں مین میڈلز اورنقد انعامات تقسیم کیے، ریفری اور ججز کے فرائض فدا حسین،محمد اکبر،رستم بلوچ،عبدالواحد درویش،عبدالرشی مراد بخش،نواز علی اور محمد فاروق نے انجام دیے۔