ایرانی جوہری سائنسدان کے قتلمیں ایک ٹن وزنی ہتھیار استعمال

280
ایران: پاسدارانِ انقلاب کے فوجی سرحد کے قریب جنگی مشقیں کررہے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ پر حملے میں میں ایک ٹن وزنی ہتھیار کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ اس ہتھیار کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد کے ذریعے ایران اسمگل کیا گیاتھا۔ برطانوی اخبار دی جویش کرونیکل کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ محسن فخری زادہ کی 8ماہ تک ریکی کی گئی۔ اس کے بعد 20سے زیادہ اسرائیلی اور ایرانی ایجنٹوں پر مشتمل گروہ نے کارروائی کی۔