شام: تُرک فوج کے قافلے پر حملہ‘ ایرانی اسلحہ کی کھیپ تباہ

304
شام: بارودی سرنگ پھٹنے کے بعد دھواں اٹھ رہاہے‘ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی صوبے ادلب میں تُرک فوجی گشت کے دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق واقعہ الجوز اور اریحا کے درمیان ایم 4ہائی وے پر پیش آیا۔ حملے کے وقت تُرک فوج کی 3گاڑیاں جائے وقوع سے گزررہی تھیں۔ دوسری جانب شامی علاقے دیرالزور میں نامعلوم ڈرون نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو بھیجی گئی اسلحہ کی کھیپ کو تباہ کردیا۔ المرصد کے مطابق شام اور عراق کی سرحد کے قریب عراق سے کار کے ذریعے اسلحہ فراہم کیا جارہا تھا، جسے ڈرون نے تباہ کردیا۔