راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا دورے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت آپریشنل کارکردگی بڑھانےکی تعریف کی، مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبے، تزئین ومرمت اور پروگرامزکو سراہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا، آرمی چیف کوانفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، مقای سطح پر ترقیاتی ، تزئین ومرمت اور پروگرامز کی تعریف کی، آرمی چیف نے ون ونڈوآپریشن کے تحت آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولتوں اور خدمات کےلیےعزم کو سراہا۔ چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، استقبال کے موقع پرکیوایم جی لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔