وڈیو میں دکھائی جانیوالی جگہ سے کوئی لینا دینا، اسد قیصر

293

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو میں دکھائی جانے والی جگہ اسپیکر ہاﺅس پشاور ہے اور نہ میرا اس سے کوئی لینا دینا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا 2018 ءمیں عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔