ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر سکھر نے صفائی مہم شروع کا اعلان کردیا

109

سکھر(نمائندہ جسارت)ایڈمنسٹریٹر سکھر نثار احمد میمن اور میونسپل کمشنر سکھر محمد علی بلوچ نے شہر بھر میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ جاری کردہ پریس اعلامیہ کے مطابق مرحلہ وار تمام یوسیز میں صفائی کا عمل شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں اور اس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، خصوصی صفائی مہم کے ذریعے تمام یوسیز کے گلی و محلوں کو صاف کیا جائیگا، صفائی مہم کا آغاز کل بروز پیر سے یوسی ایک سے ہوگا جس کا دائرہ مرحلہ وار تمام یوسیز تک پھیلایا جائیگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی صفائی مہم کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کا ساتھ دیں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔