عدالت عظمیٰ وڈیو کا نوٹس نہیں لے سکتی، اعتزاز احسن

173

اسلام آباد (آن لائن)معروف قانون دان ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ میڈیا پر وائرل ہونے والی کرپشن کے حوالے سے وڈیو کا نوٹس نہیں لے سکتی،کوئی پٹیشن دائر کرے تو عدالت ایکشن لے سکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے وزیر قانون محمد علی باچا کو اپنی صفائی میں طویل جنگ لڑنا ہوگی اور اس کے پاس کوئی ویڈیوز ہیں تو اس کو پیش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی طرح میں 15مرتبہ کابینہ کا وزیر نہیں رہا ہوں نہ ہی ایسا عمل پسند کرتا ہوں۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس پر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آرڈیننس جاری ہو اس کی 8ماہ سے زاید مدت نہیں رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف سینیٹ انتخابات کا معاملہ عدالت میں پیش کیا اس کے بعد پارلیمنٹ میں بل لیکر آگئے ہیں،اس میں تضاد ہے،حکومت کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا،پارلیمنٹ کے اندر بل ہونے کے بعد صدارتی آرڈیننس لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔