شوگر ملزریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف گواہ طلب

83

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے 2 گواہوں کو طلب کرلیا۔ منگل کے روز سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے عدالت لایا گیا، ریفرنس کے گواہ غلام مصطفیٰ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عدالت نے گواہ غلام مصطفیٰ اور سعید احمد کو آئندہ سماعت پر بیانات قلمبند کر نے کا عمل مکمل کرنے کیلیے طلب کرلیا۔ کمرہ عدالت میں نیب پراسیکیوٹر اور لیگی رہنما طاہر خلیل سندھو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر عدالت نے نوٹس لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نادان دوست نہ بنیں، آپ اس کیس میں وکیل نہیں ہیں تو پھر کیوں بول رہے ہیں۔