قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ فیصل آباد نے جیت لیا

194

لاہور(سید وزیر علی قادری )پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چمپئن شپ کا فائنل میچ فیصل آباد نے لاہور کو 0-4 سے ہراکر اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کھلاڑیوں کو میڈلز و انعامات تقسیمکیے۔انکے ہمراہ سیکریٹری اسپورٹس فواد ہاشم ربانی,ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ,ہی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر,قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے علاوہ دیگر آفیشلز بھی موجود تھے.فائنل میچ میں فیصل آباد کی جانب سے محمد عثمان نے دو,غلام مصطفی,محمد ساجد نے ایک ایک گول اسکور کیے۔ جبکہ میچ کے اختتام تک لاہور کی ٹیم متعدد حملوں کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔فیصل آباد کے حمزہ شہباز کو بہترین گول کیپر, لاہور کے حنان شاپد ٹاپ اسکورر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔