کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ سے ایک ماہ قبل اغواہونیوالی افغان فیملی کو ملزمان اغوا کرکے مردان تخت بائی لے گئے۔ سہراب گوٹھ کے رہائشی محنت کش افغان شری کی فیملی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی۔ محنت کش حبیب اللہ کے مطابق ایک ماہ قبل کام سے گھر آیا تو دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور بیوی بچے نہیں تھے بچوں میں ایک نوجوان بیٹی بھی ہے بیوی بچوں کو بہت ڈھونڈا اسکے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کرادیاکچھ دن بعد میرے جاننے والے اصغرنامی شخص نے بتایا کہ میرے بیوی بچے مردان تخت بائی میں ہیںاصغر سرکاری ادارے کا اہلکارہے اصغر کے مطابق میری فیملی کو خائستہ خاتون,شوہر ندیم اور بیٹے یاسین اور معین اغوا کرکے لے گئے ہیںمیں مردان تخت بائی میں فیملی سے ملنے گیا تو مجھے نہیں ملنے دیا گیا,مجھے وہاں موجود لوگو ں نے بتایاکہ میری بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جارہی ہے,مجھے میری بیٹی روزخواب میں آتی ہے اور کہتی ہے بابا مجھے بچائو۔ایک مہینہ سے پولیس کی تفتیش مغویوں کی لوکیشن معلوم کرنے سے آگے نہیں بڑھ سکی تفتیشی افسر محبوب الٰہی کے مطابق مغویوں کا کال ریکارڈ نکلوایا ہے۔