راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخاتمےاورقربانیوں کےنتیجے میں عالمی کرکٹ بحال ہوئی،ہم اس راستے پر گامزن رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں خطے کی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرعالمی فورمزکےبڑھتے احساس کومثبت طورپرنوٹ کیاگیا،فورم نے کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور، سرحدوں اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کاثمرہے۔