پی ڈی ایم میں بھی زرداری بھاری رہے‘ ابوالخیر زبیر

97

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں بھی زرداری سب پر بھاری رہے نہ استعفے آئے نہ تحریک چلی نہ لانگ مارچ ہوا نہ دھرنہ ہوا 31جنوری کی پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن بھی گزرگئی نہ وزیر اعظم کا استعفا آیا اور نہ اس کے بعد معاملہ آر پار ہوابلکہ زرداری صاحب کے سیاسی مشوروں پر عمل کرتے ہوئے وہی پی ڈی ایم جو اس اسمبلی کو ناجائز کہتے ہوئے اس کوختم کرنے پر تلی ہوئی تھی وہ ملک کے مختلف مقامات پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر کے ان اسمبلیوں کو مضبوط کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے، اس طرح مولانا فضل الرحمن کی حکومت اور اسمبلیوں کو ختم کرنے کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ حکومت خراب کارکردگی کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھی وہ پی ڈی ایم کی خراب حکمت عملی کے باعث اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرنے لگی ہے۔