ملازمین کو جائز حقوق نہ ملنا ناانصافی ہے، بینک آف پاکستان نیشنل ایمپلائز یونین سکھر

306

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں پاکستان بینک آف پاکستان نیشنل ایمپلائز یونین کا احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر صدر سلیم مزاری، ارشاد سومرو، محمد توقیر شیخ، عبداللہ چاچڑ، ہزار خان بھٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک ملازمین کی ترقی، ڈرائیور، نائب، قاصدوں اور دیگر کو اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر مطالبات ہیں۔ ملازمت میں سن کوٹے پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔ ملازمین کی سخت محنت کی وجہ سے ملازمین کو مالی فوائد حاصل ہونے کے باوجود ملازمین کو ان کے جائز حقوق ملنا ناانصافی ہے۔ ہم ناانصافی کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر سے جائز مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔