لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر کے قریب شہدادکوٹ روڈ پر تیز رفتار رکشے اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں بلوچستان کے گاؤں باری شاہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان محمد امین، اسرار رند اور غلام نبی رند شدید زخمی ہوئے، جنہیں آسپاس کے لوگوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان محمد امین رند دم توڑ گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔