لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 8 افراد میں کورونا کی تصدیق، متاثرین کی تعداد 70 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا سیمپلنگ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے شبے میں 113 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے جن میں سے 8 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ ضلعی انظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں، کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 2818 ہے۔