مولانا فضل الرحمن کے فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب

84

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے مولانا فضل الرحمن کے مبینہ فرنٹ مین موسیٰ خان کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب کرلیا۔ دوران سماعت موسیٰ خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ موسیٰ خان پر بیٹے اور بھتیجے کی بھرتی، کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، بیٹے کی بھرتی کا کیس عدالت عظمیٰ میں زیرالتواء ہے، جس زمین کا الزام لگایا گیا وہ 1988ء سے والدہ کے نام پر ہے، موسیٰ خان پر جن سے ملکر کرپشن کا الزام لگایا انہیں گرفتار نہیں کیا گیا، 3 کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن کا الزام لگایا جو پوری زندگی کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔