قومی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ محمد علی اور ماہ ورشہزاد کے نام

244

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)58 ویں نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی ، واپڈا کے محمد علی لاروش اور ماہ ور شہزاد نے نیشنل سینئر بیڈمنٹن چمپئن شپ کے سنگلز ٹائٹل جیت لیے، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری ،خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ، سیکرٹری امجد خان ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ، کوچز حیات اﷲ ، ندیم خان سمیت دیگراہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ،ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون ، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں 58 ویں نیشنل سینئر مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور ماہ ور شہزاد نے نیشنل سینئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سنگلز ٹائٹل جیت لیے، فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ مرد سنگلز فائنل میں محمد علی لاروش نے واپڈا ہی کے عرفان سعید کو 15-21 ، 21-17اور 27-25سے جبکہ خواتین فائنل میں واپڈا کی ماہ ور شہزاد نے واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی کو 21-6 اور 21-7سے ہراکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مرد ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کے مقیط طاہر اور این بی پی کے کاشف سلہری نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 17-21، 24-22 اور 21-16 سے، خواتین ڈبلز فائنل میں ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام اور این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی کو 21-12، 17-21 اور 21-15سے جبکہ مسکڈ ڈبلز میں واپڈا کے محمد علی لاروش اور غزالہ صدیقی نے واپڈا ہی کے شعیب ریاض اور صائمہ وقاص کو 21-19 اور 21-17 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیے۔آخری میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔