آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

422

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کمانڈرسینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کے مطابق آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عسکری منصوبہ سازوں کی خدمت کو سراہا تے ہوئے افسران کے تمام خطرات سے نمٹنے اور وطن کی حفاظت کے عزم کو بھی  خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  آرمی چیف نے افسران کے بلند مورال کی بھی تعریف کی  اور سینٹرل کمانڈ میں جاری وار گیمز کا  بھی جائزہ لیا۔