کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن کا آرڈیننس چیلنج کریں گے،تحریک انصاف کا اوپن بیلٹ میں بھی مقابلے کو تیار ہیں،اوپن بیلٹ میں بھی پی ٹی آئی کے ارکان پارٹی کے خلاف ووٹ دیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح عام انتخابات کومتنازع بنایاگیا،سینیٹ انتخاب کوبھی متنازع بنایاجارہاہے، جامع انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں، حکومت کو علم ہے کہ ان کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ناراض ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپنے ایم این اے اور ایم پی اے پر اعتبار نہیں ہے، جس کی وجہ سےسینیٹ میں الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروارہے ہیں، حکومت سینیٹ انتخاب کو متنازع بنانے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہے، ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔