نوشہرہ کینٹ(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ’’یوم حساب‘‘ بھی قریب آچکا ہے ، وہ قوم کو بتائیں کہ ان کے پاس اربوں روپے کی جائداد کہاںسے آئیں ، مولانافضل الرحمن،سابق وزیر اعظم نوازشریف ،سابق صدر آصف زرداری سمیت سب چوروں کا مقدر جیل ہے،قوم بہت جلد ان سب کو سلاخوں کے پیچھے دیکھیں گی ،مولانا فضل الرحمن پہلے نواز شریف اور آصف زرداری کی چوری بچانے کے لیے احتجاجی تحریک چلا رہاہے،اب اس کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے تو اب اس کو اپنی پڑ چکی ہے اس لیے اب وہ یو ٹرن لے رہے اور کہہ رہے کہ اداروں کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، 26مارچ کے لانگ مارچ کا اپوزیشن کے پاس کوئی جواز نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ان کی بلیک میلنگ میں ہر گز نہیں آئے گی،یہ لانگ مارچ کی خواہش پوری کریں، ایک سال تک اسلام آباد میں رہیں، ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر سختی سے نمٹا جائیگا، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت کرنے کی خواہشمند ہیں، اس لیے وہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پر کرانے کی مخالفت کررہی ہے ، اپوزیشن کو سینیٹ میں شفاف الیکشن کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ہارس ٹریڈنگ اور ضمیر کا سودا کرنے والوں کا پتا چل سکے، انتخابات جس طریقے سے بھی ہوں حکومت اپنے حصے کی مخصوص سیٹیں جیتے گی اور حکومت اپوزیشن کو خریدو فروخت کے ذریعے زیادہ سیٹیں جتنے نہیں دیں گی۔