فیصل آباد (آئی این پی) رات گئے موٹر سائیکل سوار چار افراد نے تھیٹر پر فائرنگ کردی، ویڈیو میں ملزمان کو گارڈ سے اسلحہ چھنتے اور فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں رات گئے مسلح ملزمان نے تھیٹر پر حملہ کردیا، اور اسٹیج ڈرامے کے دوران مسلح موٹر سائیکل سوار تھیڑ کے باہر فائرنگ کرتے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور سیکورٹی گارڈ سے بندوق چھینتا نظر آرہا ہے، جو بعد میں ملزمان نے تھیٹر کے اندر پھینک دی تھی۔ فوٹیج میں چاروں افراد گیٹ سے اندر گھس کر فائرنگ کرتے بھی نظر آرہے ہیں اور ایک نوجوان کو جان بچانے کیلیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جٹ اور اس کے ساتھیوں نے تھیٹر پر فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بہت واضح ہونے کے باوجود فیکٹری ایریا پولیس بے بس ہے۔