گوجرانوالہ (آئی این پی) پیپلز پارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کی امریکا سے آبائی گائوں آمد پر غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کی گئی۔خالد اعوان کی آبائی گاں آمد پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کر کے جشن منایا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما کی آمد کی خوشی میں ڈالر، یورو، پانڈ، درہم، ملائیشین کرنسی، چائینز ین اور پاکستانی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ پاکستانی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات دیکھ کر عوام نوٹوں پر جھپٹ پڑے۔خالد اعوان پی پی امریکا کے صدر بننے کے بعد پہلی بار آبائی گائوں آئے ہیں۔