آرڈیننس عدالت عظمیٰ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے‘ مصطفی کھوکھر

336

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ انتخابی آرڈیننس عدالت عظمیٰ کی رائے پر اثرانداز ہونے کی واضح کوشش ہے،معزز عدالت عظمیٰ اور فاضل جج صاحبان کی رائے ابھی آئی نہیں لیکن آرڈیننس کا اجراکر دیا گیا۔گزشتہ روز ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی اقدام سے اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں ہے، بار کونسلز اور وکلاتنظیموں کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے، سیاسی فائدے کے لیے اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہے۔