دشمن کے ہتھکنڈے ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتے، بشریٰ رند

183

کوئٹہ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں، دشمن ہماری خوشیوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے مگر ہمارا اس کیلیے واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں اور وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وطن کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو کو نکال دیا جائے گا اور وطن عزیز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چھپ کر حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے، موجودہ حالات میں قوم مکمل طور پر متحد ہے، صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہمارے قانوں نافذکرنے والے اداروں نے بہت سے حملوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ دشمن کی بہت سی سازشوں کا بھرپور جواب دے کر ملک اور صوبے کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔ صوبائی حکومت امن و امان کیلیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرکے صوبے کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔