عدالت عظمیٰ کے احکامات پر ملیر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا ‘ڈی سی

174

 

کراچی(صباح نیوز)ڈی سی ملیر نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر پریس ریلیز جاری کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی ملیر دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر ملیر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن ریونیو افسران، اینٹی انکروچمنٹ فورس اور پولیس کی مددسے کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ڈی سی ملیر کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سب ڈویژن مراد میمن، سب ڈویژن شاہ مرید میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، قبضہ مافیاسے5سو48ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان میں سے دیہہ کونکر اور دیہہ خارخروف سے190ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی۔گزشتہ روز نے شہر قائد میں زرعی زمینوں پر کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں حلیم عادل شیخ اور الاٹ اراضی کے حوالے سے اہم دستاویزات حاصل کی تھی۔ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ نیب میں بھی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف فارم ہائوسز کی زمین الاٹمنٹ کا کیس زیر التوا ہے، دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ ایک اور سیاسی رہنما مسرور سیال بھی 16ایکڑ زمین پر قابض ہیں، جب کہ حلیم عادل شیخ کے فارم ہائوسز ٹوٹل 66ایکڑ رقبے پر قائم ہیں۔