سراج الحق و دیگر رہنمائوں کا مولانا عطا المہیمن کے انتقال پر اظہار افسوس

220

لاہور ( نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نا ئب امرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک اور رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے سید عطا اللہ شاہ بخاری مرحوم کے صاحبزادے، مجلس احرار اسلام کے امیر، ممتاز عالم دین سید عطا المہیمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مولانا عطا المہیمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی خدمت اسلام کے لیے وقف کر رکھی تھی، اللہ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول اور سییئات سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت الفرودس میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مولانا مرحوم کے پسماندگان، متعلقین و وابستگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔