کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ایم این اے شازیہ عطا مری نے سینیٹ امیدواروں سے متعلق فیصلے کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے نہ تو پیپلز پارٹی اور نہ ہی پی ڈی ایم نے کوئی مشترکہ امیدوار فائنل کیا ہے ۔ شازیہ مری نے بتایا ہے کہ کچھ ناموں سے متعلق گردش کرتی ہوئی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کو اب بھی سینیٹ کے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔