طورخم باڈر کھول دیا ‘ روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے‘ اسد قیصر

114

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا، طورخم تک ریلوے لائن بھی پاک چین ایجنڈے میں شامل ہے۔ گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے ہنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنڈ کی تاریخی حیثیت ہے، آج ہنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیااورہم ہنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں ،یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ طورخم باڈر کھول دی ہے،جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہے، چکدرہ سے چترال تک موٹر و طورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہے،سابق حکومتوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا۔