اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کےبہانے لندن میں چھپےبیٹھےہیں، عوام نے دیکھ لیاجولندن دوائی لینے گیا تھا وہ آج تک واپس نہیں آیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے جانتے ہیں بغیر پیسا خرچ کیے وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، زرداری اورنوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسزسامنےآتےرہے، یہ عوام کولوٹا گیا پیسا واپس دیں پھرشایدعوام ان کی طرف متوجہ ہوں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کی آوازبلند کی،اپوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انھیں این آر او نہیں دیا،ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔
مرادسعید نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگرانہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو،عمران خان نےووٹ بیچنےپرپارٹی کے20ارکان کونکالا،عمران خان دنیائےکرکٹ میں شفافیت کیلئےنیوٹرل امپائرلائے۔