کوئٹہ‘ ایرانی سفارتخانے میں گیس لیکج سے دھماکا‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

92

کوئٹہ (آن لائن) ایرانی قونصل جنرل حسین درویش وند نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانے میں گیس لیکج دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘ متاثرہ کمرے کی تعمیر شروع کردی گئی ہے‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین درویش وند کا کہنا تھا کہ عمارت کے احاطے میں موجود کچن کے قریب نصب گیزر میں فنی خرابی کے باعث گیس کا اخراج ہوا جس کے بعد گیزر زور دھماکے سے پھٹ گیا۔