دادو(نمائندہ جسارت)دادو شہر کے مورو روڈ کے علاقے سے نومولود بچہ کچرے کے ڈھیر سے برآمد، بچے کو اے سیکشن پولیس اور وومن اینڈ چائلڈ پروٹیشن سیل نے سول اسپتال دادو کے بچوں کے وارڈ منتقل کردیا ۔دادو کے بے اولاد جوڑا بچے کو گود لینے اسپتال پہنچ گئے ، بچہ اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا، ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق بچے کو زور سے زمین پر پھینکا گیا جس کے باعث بچے کو سر پر چوٹ آئی بچے کو خون بھی دیا گیا اور ضروری ٹریٹمنٹ دی گئی مگر بچہ نہیں بچ سکا۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یا خاتون نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک گئے ایسی اطلاع ملنے پر بچے کو اسپتال منتقل کیا جبکہ بچہ جانبر نہ ہوسکا ۔ضروری کارروائی کے بعد ایدھی کی مدد سے بچے کی تدفین کی جائے گی۔