لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا نمونہ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے شبے میں 228 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے جن میں سے 9 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔