سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال مستحکم رکھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن، مختلف چوک چوراہوں پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری، 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست، اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکل برآمدِ، سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر، گیسٹ ہاؤسز، سرائے میں تلاشی کا عمل جاری رہا، کومبنگ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو زیر حراست لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران آپریشن اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ سرچ آپریشن، سائٹ ایریا، تھیم گوٹھ، لیبر کالونی، کھوسہ گوٹھ، روہڑی، پٹنی، کندھرا سمیت کچے کے علاقے نصیر آباد اور جعفر آباد میں کیا گیا۔