یوم یکجہتی کشمیر پر آرمی چیف کا اہم پیغام آگیا

363
(File Photo)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی جوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم آج یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیری بدترین ظلم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہے ہیں، کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا بھی سامنا کررہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا عزم وہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، اس انسانی المیے کوختم کرنے کا وقت آگیا ہے اور مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات، یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ 31 برس سے قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے۔