سکھر،یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن میں کرپشن اور جعلی بھرتیوں کا انکشاف

195

سکھر (نمائندہ جسارت)یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن میں کرپشن اور جعلی بھرتیوں کا انکشاف، ایف آئی سکھر نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں میگا کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کے ملازم کی شکایت پر شروع کی گئی، ایف آئی سکھر نے زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دس فروری کو پیش ہونے کے لیے لیٹر جاری کردیا، خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سبسڈی کی مد میں کروڑوں روپے کرپشن کی گئی، کارپوریشن میں جعلی بھرتیاں کی گئیں, کئی گھوسٹ ملازمین تنخواہیں لے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔