سکھر(آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن آف پاکستان سکھر میں میگا کرپشن کا انکشاف۔ ایف آئی سکھر نے تحقیقات شروع کر دی ، ایف آئی سکھر نے زونل مینجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو دس فروری کو پیش ہونے کے لیے لیٹر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے والے ادارے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان میں کرپشن اور جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ، انکشاف کے بعد ایف آئی سکھر نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں میگا کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں ایف آئی سکھر نے زونل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دس فروری کو پیش ہونے کے لیے لیٹر جاری کرکے طلب کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کے ملازم کی شکایت پر شروع کی گئی ہے ، خط کے متن کے مطابق حکومتی سبسڈی کی مد میں کروڑوں روپے کرپشن کی گئی ہے ، کارپوریشن میں جعلی بھرتیوں سمیت کئی گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لیکر قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔