لاہور( نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی کے تاسیسی رکن اور سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے دیرینہ ساتھی جسٹس مولانا ملک غلام علی مرحوم کے نواسے اور جماعت کے مزدور رہنما ملک عبدالعزیزکی بیٹی رطابہ فرحین کی شادی جسٹس ملک غلام علی کے پوتے انعام ابراہیم کے ساتھ ہوئی۔تقریب نکاح جامع مسجد منصورہ میں منعقد ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نکاح پڑھایا۔شادی کی تقریب میں سینیٹر سراج الحق کے علاوہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ذکراللہ مجاہد ، قیصر شریف، ایم پی اے وادی سون سکیسر ملک مختار احمد اعوان،سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس پنجاب کاشف منظور سمیت دیگر رہنماؤں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی۔لیاقت بلوچ ، امیرالعظیم اسد اللہ بھٹو،سید وقاص انجم جعفری ،مجیب الرحمن شامی ، پروفیسر شفیع ملک ، رانا محمد علی خان نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ بچی کو رخصت کیا۔