دوران میچ سڑکوں کی بندش پر سندھ ہائی کورٹ برہم

229

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے حکومت سے جامع پلان اور رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ساری سڑکیں بند کردیتے ہیں کیسے چلے گا معاملہ ؟ ،کون بند کرتا ہے اتنی تکلیف ہوتی ہے لوگوں کو ۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں ،عدالت کا کہناتھا کہ اسپتال وہیں ہے، ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں ،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ، لیاقت نیشنل ، این آئی سی وی ڈی کا راستہ بند تھا آپ کیسے کہہ رہے ہیں کھلا ہوا تھا ؟ آپ اپنی دلچسپی کے لیے میچ کراتے ہیں آدھا شہر تکلیف میں ہوتا ہے، کراچی کا جو حال ہے ٹریفک کا اس میں سڑکیں بند کردیں تو اذیت ہی ہوگی، آپ اسٹیڈیم کو کراچی سے باہر کیوں نہیں لے جاتے ؟آپ کا سیکورٹی پلان ہوتا ہے آپ جائزہ لیں اگر درست طریقہ سے فورس لگائیں ،آپ سی سی پی او کے ساتھ بیٹھ کر پلان بنائیں کیسے سہولت دے سکتے ہیں ،عدالت نے حکومت سے جامعہ پلان اور رپورٹ طلب کرتے ہوئیسماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔