لاہور (صباح نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں انمول کینسر اسپتال منتقل کردیا گیا، عدالتی حکم پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔ شہباز شریف کے ذاتی معالجین بھی انمول اسپتال میں موجود ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اپوزیشن رہنما کا پٹ اسکین بھی ہوگا۔ شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہے اور وہ لندن میں زیر علاج رہے ہیں۔