واٹر سپلائی ریفرنس،آصف زرداری کی اضری سے استثنا کی درخواست منظور

214

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔وکیل صفائی نے نیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ پر جرح مکمل کر لی۔ آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا گواہ پر جرح کریں گے، عدالت نے زرداری، عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔ احتساب عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔